Home قومی خبریں بہار حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کی تجویزبھیجی

بہار حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کی تجویزبھیجی

by قندیل

پٹنہ:مرکزی حکومت ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی مدت کا تجزیہ کر رہی ہے، جہاں ریاستوں نے بھی اپنی حالات کے مطابق مرکزکوتجاویزبھیجی ہیں۔اسی کڑی بہار نے مرکزی حکومت کو مشورہ بھیجا ہے کہ بہار میں لاک ڈاؤن کو 31 مئی تک بڑھایاجائے۔مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں سے تجاویزمانگی تھیںجس کے جواب میں بہار حکومت نے مرکزکولکھاہے کہ بڑی تعداد میں مزدور بہار آ رہے ہیں۔ اگر ریاست میں لاک ڈاؤن لاگو رہاتوان تارکین وطن محنت کشوں پر نگرانی آسان نہیںہوگی۔مزدوروں سے نتیش سرکارپہلے بھی گھبرائی ہوئی ہے اس لیے انھیں لانے کے لیے پہلے بھی مختلف حیلے کیے گئے ہیں۔اب جب کہ گائیڈلائنس میں ترمیم ہوگئی اورٹرینوں کاانتظام ہوگیاتوبھی یہ نتیش کمارسرکارپربھاری پڑرہاہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ جن علاقوں میں تارکین وطن محنت کشوں کے لیے کوارنٹائن سینٹر بنائے گئے ہیں انہیں ریڈ زون قراردیاجائے تاکہ وہاں کسی بھی قسم کی سرگرمی ممکن نہ ہو۔

You may also like

Leave a Comment