بہارحکومت کانیا’فرمان‘آمرانہ اورغیرجمہوری،مہاگٹھ بندھن نے حکومت کے خلاف محاذکھولا

پٹنہ:بہارحکومت کے احتجاجی مظاہرے سے متعلق نئے فرمان کے خلاف عظیم اتحاد نے اپنا محاذ کھول دیا ہے۔ آر جے ڈی رہنما شکتی سنگھ یادونے حکومت کے اس فیصلے کو آمرانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔ اسی کے ساتھ کانگریس کے ایم ایل سی پریم چندر مشرا نے حکومت کے اس فیصلے کو غیر جمہوری قرار دیا ہے۔ راجدنے اپنے بیان میں کہاہے کہ سی ایم نتیش کماریاد رکھیں کہ وہ ایک جمہوری ملک کی ریاست کے وزیراعلیٰ ہیں۔ تاناشاہ نہیں ہیں۔تنقیداورمخالفت شہریوں کاحق ہی نہیں بلکہ جمہوریت کی بھی بنیادہے۔اگرتنقیدبرداشت نہیں ہوتی ہے تووہ سبکدوش ہوکرراج گیرچلے جائیں۔