بہار حکومت لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کو مفت راشن فراہم کروائے: حبیب اللہ ہاشمی 

 

جالے:(پریس ریلیز)جنتا دل یو اقیلیتی سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری و سابق ضلع پریشد رکن حبیب اللہ ہاشمی نے وزیر اعلی نتیش کمار سے اپیل کی ہے جو لوگ راشن کارڈ سے محروم ہیں ایسے تمام خاندانوں کو اس مصیبت کی گھڑی میں راشن ملنا چاہیے تاکہ کچھ سہولت مل سکےـ حبیب اللہ ہاشمی نے کہا کہ جالے بلاک میں ایسے سیکڑوں افراد ہیں جن کے پاس یا تو راشن کارڈ نہیں ہے اور اگر ہے بھی تو کسی وجہ سے بلاک ہےـ ہاشمی نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ اس طرح کے تمام افراد کا سروے کرا کے ان تک راشن مہیا کرائی جائے،تاکہ راشن نہ ہونے کی وجہ سے کوئی بچہ بھوکا نہ سو جائےـ حبیب اللہ ہاشمی نے کہا کہ نتیش حکومت روز اوّل سے آخری پائدان پر موجود لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں بھی وزیر اعلٰی غریب ،مزدور ، کسانوں پر خصوصی توجہ دیں گےـ حبیب اللہ ہاشمی نے کہا کہ گزشتہ سال بھی لاک ڈاؤن کے دوران حکومت ہر طبقہ تک پہنچنے میں کامیاب رہی اور اس مرتبہ بھی حکومت اپنی جانب سے بھر پور کوششیں کر رہی ہےـ واضح رہے کہ گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران حبیب اللہ ہاشمی نے اپنی جدوجہد اور مسلسل انتظامیہ سے رابطہ کر کے جالے بلاک میں کورنٹائن سینٹروں اور افطار و سحری کا انتظام کروایا تھاـ