بہار الیکشن:کانگریس 100 ورچوئل ریلی کرے گی

پٹنہ:کوروناکی وبا کے درمیان تمام جماعتیں بہاراسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم چلانے کے لیے مکمل طور پر ٹکنالوجی پر منحصر ہوگئی ہیں۔کانگریس ، جو آر جے ڈی کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں آنے کی کوشش کر رہی ہے ،اس نے ڈیجیٹل ممبرشپ مہم چلانے کے بعد اب ویڈیو کانفرنسنگ کی مدد سے مہم چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کانگریس نے 100 ورچوئل ریلی کرنے کامنصوبہ بنایاہے۔ اس کے لیے پٹنہ سے دہلی تک سیٹ اپ تیارکیے گئے ہیں۔بہار کے انچارج شکتی سنگھ گویل نے کہاہے کہ ہم لوگوں کے درمیان ایک مثبت ایجنڈے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہماری بنیادی توجہ تعلیم ، روزگار ، ادویات اور کسانوں پر مرکوزہوگی۔ ہم سیلاب اور قحط کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پانی کے انتظام پر اپنی پالیسی رکھیں گے۔ گویل نے دعویٰ کیا کہ لوگ جے ڈی یو-بی جے پی حکومت کی ناکامی سے ناراض ہیں اور وہ اس کا متبادل تلاش کر رہے ہیں۔