این ڈی ٹی وی کے پول آف ایگزٹ پولس میں عظیم اتحاد آگے،مل سکتی ہیں 126سیٹیں،این ڈی اے کے سوسیٹوں میں سمٹنے کا امکان

نئی دہلی: بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے تیسرے مرحلے کے اختتام کے بعد ایگزٹ پول آگیاہے۔ پول آف ایگزٹ پولس کے مطابق بہار میں آر جے ڈی کی زیرقیادت عظیم اتحاد سخت مقابلے میں بی جے پی-جے ڈی یو سے آگے ہوسکتا ہے۔ این ڈی ٹی وی نے مختلف نیوز چینلز کے جاری کردہ ایکزٹ پول کو یکجا کرتے ہوئے پول آف ایکزٹ پولس کا اجرا کیاہے۔ تین ایگزٹ پول کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی جے ڈی یو اتحاد کو 112 ، گرینڈ الائنس کو 119 اور دیگر کو 8-12 نشستیں مل سکتی ہیں۔ بہار کی 243 نشستوں میں اکثریت حاصل کرنے کی تعداد 122 ہے۔
ٹائمز ناؤ- سی ووٹر کے سروے کے مطابق بی جے پی-جے ڈی یو اتحاد کو 116 اور گرینڈ الائنس کو 120 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ دیگر پارٹیاں سات نشستیں حاصل کرسکتی ہیں۔ ریپبلک اور جن کی بات کے سروے میں گرینڈ الائنس کو اکثریت مل رہی ہے۔ اس میں بی جے پی کے اتحاد کو 91 سے 117 سیٹیں اور گرینڈ الائنس کو 118-138 سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں۔ دوسروں کو 7-14 نشستیں مل سکتی ہیں۔
این ڈی ٹی وی نے بہار انتخابات کے لئے اوسطا چار ایگزٹ پول (سی این این نیوز 18 – ٹوڈیز چانکیہ ، دینک بھاسکر ، ریپبلک ٹی وی- جن کی بات اور ٹائمز ناؤ – سی ووٹر) لے کر ایکزٹ پول کا سروے جاری کیا ہے۔ پول آف ایگزٹ پولس میں عظیم اتحاد کو زیادہ سے زیادہ 126 نشستیں مل رہی ہیں۔ این ڈی اے کو 100 نشستیں ، ایل جے پی کو 6 اور دیگر 11 سیٹیں حاصل کرسکتی ہیں۔ واضح ہوکہ پول آف ایگزٹ پول کے سروے کے ذرائع مقامی اور قومی چینلز ہیں۔