Home قومی خبریں بہار: بی جے پی نے کیا انتخابی کمیٹی کا اعلان ، نتیانند رائے، روی شنکر پرساد کو بڑی ذمہ داری

بہار: بی جے پی نے کیا انتخابی کمیٹی کا اعلان ، نتیانند رائے، روی شنکر پرساد کو بڑی ذمہ داری

by قندیل

پٹنہ:بہار بی جے پی نے ریاست میں اسمبلی انتخابات کے لئے کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے بہار کے سابق بی جے پی صدر نتیانند رائے کو الیکشن اسٹیئرنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کو انتخابی مہم کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کی ذمہ داری منگل پانڈے کو دی گئی ہے، جبکہ انتخابی اعلامیہ کمیٹی کے چیئرمین کی ذمہ داری ڈاکٹر پریم کمار کو دی گئی ہے۔بہار میں 10 سے 15 دن کے اندر اسمبلی انتخابات کا اعلان ہونا ہے۔ اس سے قبل تمام جماعتوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ریاست میں اکتوبر-نومبر میں 243 نشستوں پر اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment