Home قومی خبریں بہار:بی جے پی ایم ایل اے آشا سنہا کے خلاف پارٹی لیڈران نے کھولامورچہ

بہار:بی جے پی ایم ایل اے آشا سنہا کے خلاف پارٹی لیڈران نے کھولامورچہ

by قندیل

پٹنہ:دارالحکومت پٹنہ کی دانا پور اسمبلی میں جمعہ کے روز ان کی اپنی پارٹی کے کارکنان علاقے سے بی جے پی ممبر اسمبلی آشا سنہا کے خلاف سڑک پر آگئے۔ اپنے ہی ایم ایل اے کے خلاف کارکنان اعلی قیادت سے مطالبہ کررہے تھے کہ انہیں اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ نہ دیا جائے۔پارٹی کارکن سریندر پرساد چورسیا اور بی جے پی کے سابق صدر منڈل نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اسمبلی انتخاب میں آشا سنہا کو ٹکٹ نہیں دیا جانا چاہئے،اگر پارٹی کی اعلی قیادت نے ان کی بات نہیں مانی تو داناپور اسمبلی حلقہ کے تمام کارکنان مل کر اپنے کسی کارکن کو آزاد امیدوار بنائیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔پارٹی کے ایک کارکن نے کہا کہ اب تک ہم آشا سنہا کو نہیں، بی جے پی کو ووٹ دیتے تھے لیکن اگر اس اسمبلی انتخاب میں آشا سنہا کو ٹکٹ دیا گیا تو ہم ان کے خلاف ووٹ دیں گے۔ایک اور کارکن کا کہنا تھا کہ کورونا میں لاک ڈاؤن کے دوران عوامی نمائندے مکینوں کی مدد کے لئے گھر سے بھی نہیں نکلے، بارش کے موسم میں ان کے اسمبلی حلقہ کی حالت خراب ہو جاتی ہے۔ اس لئے ہم اعلی قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انہیں ٹکٹ نہ دیں۔

You may also like

Leave a Comment