Home قومی خبریں بہار:بی جے پی میں کورونا بم،سشیل مودی،شاہنواز حسین،راجیوپرتاپ روڑی کے بعد دیویندر فڑنویس بھی آئے زد میں

بہار:بی جے پی میں کورونا بم،سشیل مودی،شاہنواز حسین،راجیوپرتاپ روڑی کے بعد دیویندر فڑنویس بھی آئے زد میں

by قندیل

نئی دہلی:بہار انتخابات سے قبل بی جے پی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی کے بہار انچارج دیویندر فڑنویس بھی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل ریاست کے نائب وزیر اعلی سوشیل مودی، پارٹی کے ترجمان شاہنواز حسین اور سابق مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔فڑنویس نے ہفتے کے روز ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے وہ مسلسل کام کر رہے تھے، لیکن شاید بھگوان کی مرضی تھی کہ وہ کچھ آرام کریں۔ مجھے کورونا ہوگیا ہے اور میں نے خود کو قرنطین میں کرلیا ہے۔ میں ڈاکٹروں کے مشورے پر تمام ضروری دوائیں لے رہا ہوں۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی فڑنویس نے اپیل کی کہ جو بھی گزشتہ کچھ دنوں میں ان سے رابطے میں آئے ہیں وہ کورونا ٹیسٹ کروالیں۔ اہم بات یہ ہے کہ بی جے پی کے بڑے رہنما جیسے فڑنویس، سشیل مودی، شاہنواز اور راجیو پرتاپ روڈی بہارمیںانتخابی مہم میں مصروف تھے۔ان لوگوں نے کئی مقامات پر ریلیاں کیں جہاں سیکڑوں ہزاروں کا مجمع تھا۔معلوم نہیں کتنے لوگ ان کے رابطے میں آئے ہوں گے اور متاثر ہوئے ہوں گے۔قابل غور بات یہ ہے کہ یہی بی جے پی جو مارچ اپریل کے دوران تبلیغی جماعت کو مسلسل نشانہ بنارہی تھی اور میڈیا نے تبلیغیوں پر کورونا جہاد کا الزام لگایا تھا،آج بہار میں بی جے پی کے چوٹی کے لیڈروں کے متاثر ہونے پر بھی نہ تو بی جے پی ہوش کے ناخن لے رہی ہے اور نہ ہی متعصب میڈیا بی جے پی کو کٹہرے میں کھڑا کر رہاہے۔بلکہ کھلے عام کورونا گائڈ لائن کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔
واضح ہوکہ ریاست میں الیکشن کا پہلا مرحلہ 28 اکتوبر کو، دوسرا 3 نومبر کو اور تیسرا مرحلہ 7 نومبر کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔ پہلے مرحلے میں جہاں 16 اضلاع کی 71 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے وہیں دوسرے مرحلے میں 17 اضلاع میں 94 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تیسرے اور آخری مرحلے میں 15 اضلاع کی 7
8 نشستوں پر رائے دہندگان اپنے حق کا استعمال کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment