پٹنہ، بہار اسمبلی انتخابات کے وقت پر ہونے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جاری ہیں۔ ادھر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ انتخابی تاریخوں کا اعلان ستمبر میں کیا جاسکتا ہے۔ انتخابات کے پیش نظر افسروں کو بھی تیزی سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔مرکزی الیکشن کمیشن بہار کے ریاستی الیکشن کمیشن سے مستقل رابطے میں ہے۔ کمیشن ریاست کی صورتحال کی رپورٹ مانگ رہا ہے۔ پولنگ اہلکاروں کو بھی ریاست میں انتخابات کرانے کی تربیت دی گئی ہے۔بہار قانون ساز اسمبلی کی میعاد 29 نومبر کو ختم ہوگی۔ بہار میں وقت پر انتخابات کرانے یا ملتوی کرانے کے بارے میں سیاسی جماعتوں کی رائے مختلف نظر آرہی ہیں۔ حکمراں پارٹی وقت پر انتخابات کرانے پر زور دے رہی ہے تو اپوزیشن نے کورونا کا حوالہ دیتے ہوئے انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ اٹھایا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے 11 اگست تک اپنی تجاویز الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا ہے۔