بھوپندر سنگھ چوڈساماکاانتخاب کالعدم

احمد آباد:گجرات ہائی کورٹ نے آج ریاست کے وزیربھوپندر سنگھ چوڈساماکے 2017 کے الیکشن میں ہیرا پھیری کی وجہ سے کالعد م کردیا۔وہ ابھی گجرات میں وجے روپانی کی حکومت میں تعلیم، قانون و انصاف، مقننہ اور پارلیمانی معاملات وغیرہ محکموں کے انچارج ہیں۔جسٹس پریش اپادھیائے نے کانگریس لیڈر کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے چوڈاساماکے انتخابات کو مسترد کر دیاہے۔ کانگریس امیدوار اشون راٹھور نے دھولکااسمبلی سیٹ پر بی جے پی لیڈر کی جیت کو چیلنج دیتے ہوئے عرضی دائرکی تھی۔2017 گجرات اسمبلی انتخابات میں چوڈساما نے 327 ووٹ کے معمولی فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔ عرضی میں راٹھور نے الزام لگایا تھا کہ چوڈسامانے انتخابات کے عمل کے مختلف مراحل میں، خاص طور پر ووٹوں کی گنتی کے وقت قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی۔