Home قومی خبریں بھوپیش بگھیل نے مرکز سے مانگا 30 ہزار کروڑ روپے کا امدادی پیکیج

بھوپیش بگھیل نے مرکز سے مانگا 30 ہزار کروڑ روپے کا امدادی پیکیج

by قندیل

نئی دہلی:چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ریاست کی معیشت کو پٹری پر لانے میں مدد کے مقصد ریاست کے لئے 30 ہزار کروڑ روپے کی مالی امداد دینے کی ایک بار پھر درخواست کی۔وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر دہرایا کہ ریاست کی معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے اسے پیکیج سے فوری طور 10 ہزار کروڑ روپے کی مالی امداد دی جائے۔ایک سرکاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر یہ مالی پیکیج نہیں قبول کیا گیا تو ریاست کا عام کام کاج اقتصادی بحران کی وجہ سے ممکن نہیں ہو پائے گا۔بگھیل نے کہاکہ فوری پیکیج ریاست کو صنعتوں، کاروبار، کارکنوں اور کسانوں کو دی جانے والی مالی امداد اور دیگر سرگرمیوں کو ہاتھوں میں لینے کے لئے فیصلہ کرنے میں مدد پہنچائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کووڈ 19 کے سبب غیر متوقع بحران کھڑا ہو گیا ہے اور مرکز اور ریاستی حکومتیں مکمل یکجہتی سے اس سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹھ مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کے 48 دن ہو چکے ہیں، ساتھ ہی کووڈ19 وائرس کے نئے معاملات کی تعداد مسلسل بڑھنے سے ایسا لگتا ہے کہ مستقبل قریب میں اس وبا کے مکمل کنٹرول یاخاتمہ کا امکان کم ہے۔بگھیل نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے معاملے دیگر ریاستوں کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ لیکن طویل لاک ڈاؤن کے سبب ریاست میں تمام اقتصادی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، لاکھوں خاندانوں کے لئے ذریعہ معاش کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔وزیر اعلی نے خط میں لکھاکہ اگر اگلے تین ماہ میں ریاست کے لئے 30 ہزار کروڑ روپے کا پیکیج نہیں قبول کیا گیا تو ریاست کا عام کام کاج اقتصادی بحران کے چلتے نہیں ہو پائے گا۔

You may also like

Leave a Comment