بھوپیش بگھیل کا متنازعہ بیا ن ، ایئر انڈیا اور سندھیا دونوں بکاؤ ہیں

رائے پور : مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ جیوتی رادتیہ سندھیا کے متعلق چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے سخت تنقید کی ہے ۔ ناگپور میں انہوں نے کہا کہ ایئر انڈیا کا لوگو ہے ’’ مہاراجہ ‘‘ اور اور مودی سرکار نے اسے بیچنے کا کا م سندھیا کو دیا ہے ۔ اس کے علاوہ مبینہ طور پر بگھیل نے یہ بھی کہا کہ ایئر انڈیا اور سندھیا دونوں بکاؤ ہیں ۔ اسی طرح انہوں نے مہنگائی کے تناظر میں بھی مرکزکی مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا ، نیزیوگی سرکار کے آبادی کنٹرول قانو ن پر سخت نکتہ چینی کی ۔ انہوںنے کہا کہ جن کے دو بچے سے زائد ہیں ، انہیں نوکری نہ دیئے جانے والے قانون کے بجائے ، جن کے دو بچے ہیں انہیں نوکری دیئے جانے کا قانون لائیں ۔ انہو ں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی آج آبادی کنٹرول پالیسی کی بات کرر ہی ہے ، لیکن 1970میں اسی بی جے پی نے اس قانون کی مخالفت کی تھی ۔ بھوپیش بھگیل نے ای ڈی کی کاروائی پر بھی سوال اٹھایا ۔انہوں نے کہا کہ ای ڈی مدھیہ پردیش ، ہریانہ اور یوپی نہیں جائے گا ، اس کے سارے چھاپے کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں میں پڑیں گے۔ اس سے قبل بھوپش بگھیل جو دہلی گئے تھے ، نے چھتیس گڑھ میں وزیر اعلیٰ کوڈھائی سال میں تبدیل کئے جانے کی قیاس آرائیو کی تردید کی ،انہوں نے کہا کہ یہ سب محض قیاس آرائیاں ہیں۔