Home قومی خبریں بھومی پوجن:کانگریس کی ہندوتواپالیسی پرسنیئرمسلم لیڈران خاموش،مگرٹی این پرتاپن نے پارٹی کی گرفت کی

بھومی پوجن:کانگریس کی ہندوتواپالیسی پرسنیئرمسلم لیڈران خاموش،مگرٹی این پرتاپن نے پارٹی کی گرفت کی

by قندیل

نئی دہلی:کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ٹی این پرتاپن نے رام مندرپرکمل ناتھ اوردگ وجے سنگھ کے دیئے بیان پراعتراض کیاہے۔انہوں نے پارٹی صدر سونیا گاندھی کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کانگریس ’’سخت گیرمذہبی قوم پرستی‘‘ کے بعدنہیں چل سکتی ہے۔کانگریس کے دوسرے لیڈراس پرآوازاٹھارہے ہیں لیکن پارٹی کے سنیئرمسلم لیڈران خاموش ہیں۔ احمدپٹیل، غلام نبی آزاد،طارق انور،سلمان خورشید،کے رحمن خان کانگریس کی صف اول کے لیڈرہیں۔لیکن اس مسئلے پرزبان خاموش رہی ہے۔اورانھوںنے پارٹی کوآئینہ دکھانے کی کوشش نہیں کی کہ فرقہ پرستی کامقابلہ فرقہ پرستی سے نہیں،سیکولرازم سے کیوں نہیں کیاجاتاجوسیکولرزام کانگریس کی بنیادہے۔ کیرالہ کے تھرسور سے رکن پارلیمنٹ نے یہ بھی کہاہے کہ رام مندرکے بارے میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی واڈرانے جوموقف اپنایا وہ قابل قبول ہے کیونکہ انہوں نے اتحادکی بات کی تھی۔ غور کرنے کی بات یہ ہے کہ کمل ناتھ نے بدھ کے روز رام مندرکے لیے بھومی پوجن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق وزیراعظم راجیوگاندھی نے رام مندر کا تالا کھولا تھا اور ایک لمبے عرصے سے ہر ہندوستانی رام مندر بنانے کا خواہش مندتھا۔ کمل ناتھ نے بھوپال میں ریاستی کانگریس کمیٹی کے دفتر کے مرکزی گیٹ وے پر شری رام کی تصویر کے سامنے چراغاںکیااور میلے کا آغاز کیا اور آرتی پیش کرکے رام کی پوجابھی کی۔دگ وجے سنگھ نے بھی رام مندر کی تعمیر کے آغازکاخیرمقدم کیاحالانکہ انہوں نے بھومی پوجن کے مہورت کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔ جب سونیاگاندھی کولکھے گئے خط کے بارے میں پوچھاگیاتو پرتاپن نے کہاہے کہ کمل ناتھ اور دگ وجے سنگھ کا ردعمل بہت خراب تھا۔ کانگریس کا موقف بی جے پی کے ہندوتوا موقف کی تائیدنہیں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میرا نام پرتاپن ہے ، میں بھی ہندو ہوں۔ میں بھی پوجاکرتاہوں۔ میں اکثر کرشنا کے مندرمیں جاتا ہوں اور ان کے آشیروادلیتاہوں، لیکن ہم ہندوتواکی حمایت نہیں کرسکتے ہیں جوبی جے پی اور آر ایس ایس سے تعلق رکھتے ہیں۔پرتاپن نے خط میں کہاہے کہ ہم ان کی نرم طبیعت کے ساتھ انتہائی مذہبی قوم پرستی کے پیچھے نہیں بھاگ سکتے ہیں۔ ہمیں اس صورت حال کا ادراک کرنا چاہیے اورفوری طورپرآپشن کو قبول کرنا چاہیے۔ یہ اتحاد ، ہم آہنگی اور رواداری کی سیاست کی میراث پرمبنی ہوناچاہیے۔

You may also like

Leave a Comment