Home غزل بھول سکتا ہوں ہر محبت کو ـ احمد عطاء اللہ

بھول سکتا ہوں ہر محبت کو ـ احمد عطاء اللہ

by قندیل

کاپیوں پر بنے ہوے ہیں دل
میں ہوں اور اک ضخیم بستہ ہے

بھول سکتا ہوں ہر محبت کو
جسم کو کون بھول سکتا ہے

حسن کے دل تلک پہنچنے کا
جسم ہی بہترین رستہ ہے

غم کے نم سے تجھے بچاؤں گا
تو تو نازک سے بڑھ کے خستہ ہے

کل یقیناً وہ دل بھی توڑے گا
آج جو وعدہ توڑ سکتا ہے

عشق کی جست سے گزرتا ہوں
ورنہ چاہت طویل رستہ ہے

You may also like

Leave a Comment