بھیما کورےگاؤں کیس میں قید لوگوں کو رہا کیا جائے،اسٹین سوامی کی موت پر اپوزیشن لیڈروں کا صدر جمہوریہ کومشترکہ خط

نئی دہلی: اسٹین سوامی کی حراستی موت کے ایک دن بعد کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی ، این سی پی کے سربراہ شرد پوار اور نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبد اللہ سمیت سینئر اپوزیشن رہنماؤں نے بھیما کورےگاؤں کیس میں قید سماجی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے صدر رام ناتھ کووند کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں لکھا گیا ہے کہ ہم ہندوستان کے صدر کی حیثیت سے آپ سے فوری مداخلت کی درخواست کرتے ہیں کہ حکومت کے ذریعے لوگوں کے خلاف جھوٹے مقدمات میں جیل میں مسلسل نظربند رکھنے اور غیر انسانی سلوک سے بازرہنے کی ہدایت کریں۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ان کو جوابدہ ہونا چاہیے۔ اب یہ ضروری ہو گیا ہے کہ بھیما کورےگاؤں کیس میں بند تمام سیاسی قیدیوں اور سیاسی طور پر حوصلہ افزائی والے مقدمات کے تحت دوسرے قیدیوں کو ، جنہیں یو اے پی اے جیسے قانون کے سیکشنز کے تحت غلط طریقے سے پھنسایا گیا ہے ، کوفوری رہا کیا جائے۔حزب اختلاف کے دس رہنماؤں کے دستخط کردہ اس خط کو فادر اسٹین سوامی کی حراست میں ہونے والی موت پر گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کرنے کے لیے لکھاگیاہے۔