بھارت نے 14 ملین ویکسین لگائی:وزارت صحت

نئی دہلی:کوروناپرسرکارکی ناکامی کے دوران اپنی پیٹھ تھپتھپانے کی کوشش جاری ہے۔ایک سال میں کیاتیاریاں کی گئیں ۔اس کاجواب کسی کے پاس نہیں ہے۔اب وزارت صحت نے کہاہے کہ 14ملین ویکسین لگائی جاچکی ہے لیکن جوسوال ہیں کہ اب تک بہت ساری ریاستوں میں ویکسین کی کمی کیوں ہے؟ویکسین سنٹرکیوں بندکرنے پڑے،ا س پربھی خاموشی ہے۔اس کی شرحوں پربھی کئی سوال سامنے آرہے ہیں۔وزارت صحت نے دعویٰ کیاہے کہ ہندوستان دنیا میں اپنے شہریوں کو 14 ملین اینٹی کوڈویکسین دینے والاملک بن گیا ہے۔ یہ صرف 99 دن میں کیا گیا ہے۔ یہ معلومات اتوار کے روز وزارت صحت نے دی ہے۔سوال یہ بھی ہے کہ ویکسین کے باجودہزاروں لوگوں کوکوویڈکیوں ہورہاہے؟ویکسین کتنی مئوثرہے؟ویکسین کی کمی کے باوجودحکومت نے بیرون ملک کیوں بھیجی ۔اس پربھی کھل کرکچھ کہانہیں جارہاہے۔وزارت نے صبح سات بجے تک ابتدائی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کل ویکسینیشن کا 58.8383 فیصد آٹھ ریاستوں – مہاراشٹرا ، راجستھان ، اتر پردیش ، گجرات ، مغربی بنگال ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش اور کیرالا میں دیاگیاہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے 9290528طبی کارکنوں اور 119251 فرنٹ لائن اہلکاروں کو ویکسین کی پہلی خوراک موصول ہوئی ہے جبکہ 5995634 طبی کارکنان اور 6290449 فرنٹ لائن اہلکاروں کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔نئی دہلی:کوروناپرسرکارکی ناکامی کے دوران اپنی پیٹھ تھپتھپانے کی کوشش جاری ہے۔ایک سال میں کیاتیاریاں کی گئیں ۔اس کاجواب کسی کے پاس نہیں ہے۔اب وزارت صحت نے کہاہے کہ 14ملین ویکسین لگائی جاچکی ہے لیکن جوسوال ہیں کہ اب تک بہت ساری ریاستوں میں ویکسین کی کمی کیوں ہے؟ویکسین سنٹرکیوں بندکرنے پڑے،ا س پربھی خاموشی ہے۔اس کی شرحوں پربھی کئی سوال سامنے آرہے ہیں۔وزارت صحت نے دعویٰ کیاہے کہ ہندوستان دنیا میں اپنے شہریوں کو 14 ملین اینٹی کوڈویکسین دینے والاملک بن گیا ہے۔ یہ صرف 99 دن میں کیا گیا ہے۔ یہ معلومات اتوار کے روز وزارت صحت نے دی ہے۔سوال یہ بھی ہے کہ ویکسین کے باجودہزاروں لوگوں کوکوویڈکیوں ہورہاہے؟ویکسین کتنی مئوثرہے؟ویکسین کی کمی کے باوجودحکومت نے بیرون ملک کیوں بھیجی ۔اس پربھی کھل کرکچھ کہانہیں جارہاہے۔وزارت نے صبح سات بجے تک ابتدائی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کل ویکسینیشن کا 58.8383 فیصد آٹھ ریاستوں – مہاراشٹرا ، راجستھان ، اتر پردیش ، گجرات ، مغربی بنگال ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش اور کیرالا میں دیاگیاہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے 9290528طبی کارکنوں اور 119251 فرنٹ لائن اہلکاروں کو ویکسین کی پہلی خوراک موصول ہوئی ہے جبکہ 5995634 طبی کارکنان اور 6290449 فرنٹ لائن اہلکاروں کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*