بھارت اورپاکستان سیاسی مجبوریوں سے بالاترہوکرمذاکرات کریں:محبوبہ مفتی

سری نگر:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتے کے روزکہاہے کہ ہندوستان اورپاکستان کواپنی سیاسی مجبوریوں سے بالاتر ہوکر بات چیت کا آغاز کرناچاہیے۔ انہوں نے کہاہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں طرف ہلاکتوں کو بڑھتے ہوئے دیکھنادکھ کی بات ہے۔ محبوبہ مفتی کایہ بیان پاکستان کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزی کے بعد دونوں ممالک کے مابین لائن آف کنٹرول پر شدید فائرنگ کے بعدسامنے آیاہے۔ لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری کے باعث دونوں طرف سے جانیں ضائع ہوگئیں۔ سابق وزیراعلیٰ جموں وکشمیرنے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی اور سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے مابین سرحد کے ساتھ جنگ بندی کے اتفاق رائے اور نفاذکوبحال کرنااچھی شروعات ہوگی۔ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیاہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں طرف ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھ کر افسوس ہوا ہے۔ ہندوستانی اورپاکستانی قیادت سیاسی مجبوریوں سے بالاتر ہوکر پہل کرتی ہے توتویہ ایک اچھی شروعات ہوگی ۔