پھول مالاسے خیرمقدم کیاجائے گا،کانگریس کاحملہ
جے پور: اے آئی سی سی (آل انڈیا کانگریس کمیٹی) کے قومی سکریٹری دھیرج گوجرنے جمعہ کی صبح ٹویٹ کرکے بی جے پی کودہشت گردتنظیم قرار دیا ہے۔دھیرج نے ٹویٹ میں لکھا کہ اب اس گولی چلانے والے،دہشت گرد تنظیم بی جے پی کے بھگوا دہشت گرد، جامعہ میں فائرنگ کرنے والے کو دہلی پولیس نابالغ ٹھہرانے کے بعد ذہنی طورپرمتاثر بتائے گی اور پھر چائیلڈہوم میں بھیج دے گی۔ اوروہی ہوابھی،اسے چائیلڈہوم بھیج دیاگیاہے اورگودی میڈیاکونابالغ بتانے کے لیے لگادیاگیاہے۔انھوں نے کہاہے کہ پھر وہاں سے وہ کچھ دنوں میں دہشت گردنکلے گا اور اس کا خیر مقدم پھول مالاؤں سے کیا جائے گا! ملک بدل چکاہے!۔بتا دیں کہ دھیرج اے آئی سی سی کے نیشنل سکریٹری ہونے کے ساتھ ساتھ اترپردیش کے لیے انچارج بھی ہیں۔اس کے علاوہ وہ راجستھان کے جے پورسے 2013-2018 میں ممبر اسمبلی اور راجستھان این ایس یو آئی کے اسٹیٹ صدر بھی رہ چکے ہیں۔ اس سے پہلے دھیرج گوجر تب بحث میں آئے تھے۔جب وہ پرینکا گاندھی کے ساتھ اسکوٹی پرسوار سابق آئی پی ایس ایس آر-داراپوری کے اہل خانہ سے ملنے گئے تھے۔ ہیلمیٹ نہیں لگانے کی وجہ ان کاچالان کٹ گیاتھا۔