Home قومی خبریں بیرون ملک سے واپس آنے کے بعد مسافرغائب، حکومت کی بڑھی فکر

بیرون ملک سے واپس آنے کے بعد مسافرغائب، حکومت کی بڑھی فکر

by قندیل

نئی دہلی:کابینہ سکریٹری راجیوگابانے خط میں کہاہے کہ حکومت ہند نے 18 جنوری سے غیر ملکی سفر سے آئے لوگوں کی نگرانی شروع کی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ امیگریشن بیورونے انہیں بتایا ہے کہ 23 مارچ تک 15 لاکھ سے زیادہ لوگ اس دوران بیرون ملک سفر سے واپس آئے ہیں، لیکن جن لوگوں کو مرکز اور ریاستی حکومت کی ایجنسیوں کی طرف سے نگرانی میں رکھاگیاہے، ان کی تعدادکم ہے۔ انفیکشن کے خطرے کے درمیان اب مرکز اور ریاستی حکومت کی سب سے بڑی تشویش ان لوگوں کی نگرانی کولے کر ہے جو 18 جنوری سے 23 مارچ کے درمیان بیرون ملک سفر سے بھارت واپس آئے ہیں، لیکن وہ نہ تومرکزی ایجنسیوں کی نگرانی میں ہیں، اور نہ ہی ریاستی حکومت کی ایجنسیوں کی نگرانی میں ہیں۔ کابینہ سکریٹری راجیوگابانے کہاہے کہ گزشتہ تقریباََ2 ماہ میں 15 لاکھ سے زیادہ لوگ بیرون ملک سفرکرکے بھارت آئے ہیں۔لیکن ہندوستان کی حکومت نے جن لوگوں کو نگرانی میں رکھا ہے ان کی تعدادکم ہے۔ابھی مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ یہ فرق سنگین ہے اور ایسے لوگ جونگرانی میں ہیں وہ وائرس کو کنٹرول کرنے کی حکومت کی کوششو ںکومتاثرکرسکتے ہیں۔ یہاں یہ جاننا انتہائی ضروری ہے کہ بیرون ملک سے واپس آئے کئی لوگ متاثرپائے گئے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment