Home اسپورٹس ویمنز ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر پہلی جیت درج کی

ویمنز ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر پہلی جیت درج کی

by قندیل

ہیملٹن:اوپنر سدرہ امین کی 104 رنز کی اننگز بھی پاکستان کے لیے کام نہ آسکی کیونکہ بنگلہ دیشی ٹیم نے پیر کو پاکستان کونو رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں اپنی پہلی جیت درج کی۔جیت کے لیے 235 رنز کے تعاقب میں امین نے پاکستان کو تیز شروعات فراہم کی اور پہلی وکٹ کے لیے ناہیدہ خان (43 رنز) کے ساتھ 91 رنز کی شراکت کے بعد بسمہ معروف (31 رنز) کے ساتھ 64 رنز کی شراکت بھی کی۔امین کی شاندار بلے بازی سے پاکستانی ٹیم ہدف کی جانب بڑھ رہی تھی اور اس نے دو وکٹوں پر 183 رنز بنالیے تھے۔ لیکن فہیمہ خاتون (38 رنز دے کر 3وکٹ) نے تیزی سے تین وکٹیں لے کر میچ کا رخ ہی بدل دیا۔پاکستان نے صرف پانچ رنز کے اندر اپنے پانچ بلے بازگنوادئیے اور اس کا اسکور سات وکٹ پر 188 ہوگیا۔ اس کے بعد پوری ٹیم نو وکٹوں پر 225 رنز ہی بنا سکی۔ پہلی بار ویمن ورلڈ کپ کھیلنے والی بنگلہ دیش کو اپنے پہلے دو میچوں میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پاکستان کو اپنے چوتھے میچ میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس کے علاوہ خواتین ورلڈ کپ میں پاکستان کی یہ مسلسل 18ویں شکست ہے۔ قبل ازیں بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد بنگلہ دیش نے فرجانہ کے 71 اور شرمین اختر (44) اور کپتان نگار سلطانہ (46) کی مفید شراکت کی بدولت سات وکٹوں پر 234 رنز بنائے۔ فرجانہ نے سلطانہ کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 96 رنز کی شراکت قائم کر کے بنگلہ دیش کے مضبوط اسکور کی بنیاد رکھی۔

You may also like

Leave a Comment