Home قومی خبریں بی جے پی کے ساتھ سیاسی ہی نہیں، نظریاتی جنگ ،بنگال میں راہل گاندھی کی ریلی

بی جے پی کے ساتھ سیاسی ہی نہیں، نظریاتی جنگ ،بنگال میں راہل گاندھی کی ریلی

by قندیل

کولکاتہ:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اسمبلی انتخابات میں پہلی بار بدھ کے روز مغربی بنگال پہنچ گئے۔ شمالی دیناج پورمیںمنعقدہ ایک ریلی میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو شدید نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ بنگال کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں ، اسے توڑنا چاہتے ہیں ، بنگالیوں کے مابین اخوت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ نتیجہ برا ہوگا۔ ان کے ساتھ کچھ نہیں ہونے والا ہے۔ نریندر مودی اور امیت شاہ کے ساتھ کچھ نہیں ہونے والا ہے۔ ان کے پاس پورے محافظ ہیں ، وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔کانگریس لیڈر گاندھی نے کہاہے کہ اگرآگ لگ جاتی ہے ، تو یہ یہاں بنگال میں ہوگی۔ بنگال جل جائے گا ، بنگال کی مائیں بہنیں روئیں گی۔ کیونکہ ایک بار جب انہوں نے بنگال کو تقسیم کیا تو بنگال میں آگ لگ جائے گی ، کوئی اسے روک نہیں سکتا اورایسی آگ لگے گی کہ بنگال میں اس سے پہلے کسی نے نہیں دیکھا۔ بی جے پی نے اتر پردیش کو آگ لگا دی اوراپنی طاقت پرانتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد کیا ہوا کورونا آتا ہے ، اسپتالیں لاشوں سے بھری پڑی ہیں ، جہاں بھی لوگ کرونا کی موت سے مر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کو کچھ سمجھ نہیں ہے۔ریلی میں موجود ہجوم کو راہل گاندھی نے کہاہے کہ بی جے پی جو نظریہ بی جے پی بنگال میں پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے وہ آسام میں اسی نظریہ کو پھیلا رہی ہے اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے ذریعے تمل ناڈو میں نفرت اور تشدد کا نظریہ پھیل رہاہے۔ کیا کانگریس پارٹی نے کبھی بھی ہماری تاریخ میں بی جے پی کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے؟ کیا آپ نے کبھی سنا ہے؟ کبھی اتحاد کیا؟ ممتا جی نے کبھی کیا؟ ہماری لڑائی آر ایس ایس بی جے پی کے ساتھ نظریہ کی جنگ ہے۔ ہماری لڑائی محض سیاسی نہیں ہے۔ ان (بی جے پی) کے نظریہ نے ہمارے سب سے بڑے رہنما ، ہمارے گرومہاتما گاندھی کا قتل کیا ہے۔ ہم اس نظریہ کے خلاف کھڑے ہوں گے ، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ، ہم مریں گے ، ممتا جی کی سیاسی لڑائی ہے ، نظریہ کے ساتھ ہماری سیاسی لڑائی ہے۔

You may also like

Leave a Comment