بنگال میں بم دھماکہ،چھ افرادزخمی

کولکاتہ:مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنا ضلع میں ہونے والے بم دھماکے میں 6 افراداس وقت زخمی ہوگئے جس وقت وہ بم بنا رہے تھے۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کی شب گوسابہ علاقے میں ایک گھر میں پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ کسی سیاسی جماعت سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔زخمیوں کے لواحقین نے دعویٰ کیا کہ تمام 6 زخمی بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامی تھے اور جب وہ شادی کی تقریب سے واپس جارہے تھے تب ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے ان پر حملہ کردیا ۔عہدیدار نے بتایا کہ ہم ان کے اہل خانہ کے دعوؤں سے واقف ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ جب وہ لوگ بم بنارہے تھے اس وقت دھماکہ ہوا ۔ ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور مقامی لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔