Home قومی خبریں بنگال مجلس کے سنیئرلیڈرانورحسن پاشانے پارٹی چھوڑی،اویسی پربی جے پی کی مددکرنے کاالزام لگایا

بنگال مجلس کے سنیئرلیڈرانورحسن پاشانے پارٹی چھوڑی،اویسی پربی جے پی کی مددکرنے کاالزام لگایا

by قندیل

کولکاتا:ممتا بنرجی ملک کی ’سب سے سیکولرلیڈر‘ ہیں۔اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے کئی سابق لیڈروں نے یہ بیان دیاہے۔یہ لیڈران بنگال میں ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے۔ ان کادعویٰ ہے کہ اگلے سال بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں نہ تو بی جے پی اورنہ ہی اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی کوکوئی سیاسی فائدہ حاصل ہوگا۔اے آئی ایم آئی ایم کے مضبوط لیڈر انور حسن پاشانے 20 افرادپرمشتمل ٹیم کے ساتھ پارٹی چھوڑدیا۔ انہوں نے کولکاتہ میں ترنمول کانگریس کے صدر دفترمیں ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ پاشا نے اس موقع پر کہا کہ ممتا بنرجی ہندوستان کی سب سے سیکولرلیڈر ہیں۔وہ ملک کی واحد لیڈرہیں جو قومی شہریت قومی (این آر سی) کی مخالفت کرنے کے لیے سڑک پراتریں۔اے آئی ایم آئی ایم کے مغربی بنگال یونٹ کے لیڈرانور پاشا نے دعویٰ کیا ہے کہ مجلس صرف ووٹوں کو پولرائز کرکے بی جے پی کی مددکر رہی ہے۔انور پاشا نے الزام لگایا کہ ایک طبقہ ملک کو تباہی کی طرف لے جانے کے لیے مذہب کا استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فی الحال مغربی بنگال پر نگاہ رکھنے والے افراد، خواہ وہ زعفرانی پہنیں یا سبز، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اس ریاست میں اس طرح کے تقسیم کاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔پاشا نے کہا کہ ایم آئی ایم نے بہار میں ووٹوں کے پولرائزیشن میں کردار ادا کیا اور بی جے پی کو وہاں حکومت بنانے میں مددفراہم کی لیکن بنگال میں ایسانہیں ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment