بنگال جاکرمہم چلائیں گے،کسی کوبھی ووٹ دیں،مگر بی جے پی پربھروسہ نہ کریں:نریش ٹکیت

اجودھیا:بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر نریش ٹکیت جمعرات کی صبح اجودھیا پہنچے۔ جہاں اپنے آپ کو رگھوونشی بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے اجداد کا مندر ایودھیا میں تعمیر کیا جارہا ہے۔ یہاں پہلی بار آنے کا موقع ملا۔ ہم نے دعاکی ہے کہ بھگوان، وزیر اعظم نریندر مودی کوعقل دیں۔ اس کی مددسے وہ ملک کے کسانوں کی مشکلات کو سمجھ سکتے ہیں۔ نریش ٹکیت نے کسان تحریک پر کہاہے کہ یہ ایک لمبے عرصے تک جاری رہے گی۔ ہم مغربی بنگال بھی جائیں گے اورلوگوں سے اپیل کریں گے کہ وہ کسی کو ووٹ دیں ، لیکن بی جے پی کو ووٹ نہ دیں ۔نریش ٹکیت نے کہا کہ ہم تحریک نہیں ختم کر سکتے۔ ہمارے ساتھ موجودکسانوں کو ہم کیا جواب دیں گے؟ اگر آپ سپریم کورٹ کے ذریعے ختم کرنا چاہتے ہیں تو کیجیے۔ حکومت کو کسانوں سے بات چیت کرنی چاہیے۔ اگر زرعی قوانین میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے تویہ بھی کریں۔ کسانوں پر درج مقدمات واپس کیے جائیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ گفتگو صحیح ہو۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوناچاہیے۔