بنگال:بی جے پی رہنما کی کھلے عام دھمکی – ایک مارو گے تو4 ماریں گے

کولکاتہ:مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل شروع ہونے والی سیاسی جنگ اب زبانی جنگ میں بدل رہی ہے۔ گزشتہ روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر حملے کے بعد بی جے پی جارح ہوگئی ہے اور ٹی ایم سی پر حملہ کررہی ہے۔ اس تنازعہ کے درمیان بنگال کے بی جے پی رہنما ساینتن باسو نے ٹی ایم سی کو نشانہ بنانےکےلیے  فلم شعلے کے ڈائیلاگ کا سہارا لیا اور کہا کہ اگر آپ ایک کو مار وگے تو ہم چار کو ماریںگے ۔ساینتن باسو نے بتایا کہ کل رات ٹی ایم سی کے ابھیشیک بنرجی کی دہلی رہائش گاہ پر جو ہوا وہ صرف ایک شروعات ہے۔ ساینتن باسو بنگال بی جے پی کے جنرل سکریٹری ہیں۔