Home قومی خبریں بیگوسرائے میں وزیرتعلیم اشوک چودھری کو دکھایا گیا کالا جھنڈا

بیگوسرائے میں وزیرتعلیم اشوک چودھری کو دکھایا گیا کالا جھنڈا

by قندیل

پٹنہ:بہار کے بیگوسرائے میں ، طلباء آر جے ڈی کارکنوں نے بہار کے وزیر تعلیم اشوک چودھری کو سیاہ پرچم دکھا یا گیا ،اشوک چودھری جی ڈی کالج کے 76 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کے لئے یہاں پہنچے تھے۔ پروگرام کے بعد جی ڈی کالج سے واپسی کے دوران آر جے ڈی کارکنوں کے ایک درجن طلباء نے وزیر تعلیم کے قافلے کو نہ صرف سیاہ پرچم دکھایا بلکہ ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی۔طلباء آر جے ڈی بیگوسرائے میںدن بھریونیورسٹی کا مطالبہ کررہے تھے۔ اس کی وجہ سے انہیں کالا جھنڈا بھی دکھایا گیا، اس کے ساتھ خراب نظام تعلیم کو درست کرنے کا کارکنوں نے مطالبہ کیا ، بدھ کے روز بیگوسرائے کے سب سے بڑے کالج جی ڈی کالج کی 76 ویں یوم تاسیس کی تقریبات منائی گئیں۔اس دوران اسمبلی اسپیکر وجئے سنہا نے کہا کہ جی ڈی کالج کی اپنی ایک شاندار تاریخ ہے۔ اس کے والد نے بھی اسی کالج سے تعلیم حاصل کی تھی۔ وزیر تعلیم اشوک چودھری اور اسمبلی اسپیکر کو طلبا یونین نے بیگوسرائے جی ڈی کالج میں دنکر یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ کیا۔

You may also like

Leave a Comment