بیگوسرائے کے لوجپا ممبراسمبلی کرونا پازیٹیو،سرمائی اجلاس میں تھے موجود

بیگوسرائے:بیگوسرا ئے کے مٹیہانی سے ایل جے پی کے ایم ایل اے راج کمار سنگھ کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ پازیٹیو رپورٹ سامنے آنے کے بعد وہ گھر میں ہی آئی سولیٹ ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ راج کمار سنگھ سرمائی اجلاس کے دوران ایوان میں موجود تھے۔جمعہ کے روز رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد وہ بیگوسرائے میں واقع اپنی رہائش گاہ آگئے ، اوریہیں ہوم آئی سو لیٹ ہوگئے ، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے تمام پروگرام منسوخ کردیئے ہیں۔ ممبر اسمبلی راج کمار سنگھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ صحت کے کرونا وائرس پروٹوکول کے ا صولوں پر سختی سے عمل کریں۔ خیال رہے کہ بیگوسرائے میں متأثرہ مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ انفیکشن کے پیش نظر ضلع کو ایک بار پھر خطرے سے دوچار قرار دے دیا گیا ہے۔ رسک زون میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 31 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ معاشرتی دوری اور ماسک کو لازمی بنانے کے لیے  مہم تیز کردی گئی ہے۔بیگوسرائے جیل افسر ارووند کمار ورما کے دیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کرونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 6718 ہے۔ فعال مریضوں کی تعداد 89 ہے۔ اب تک صحت یاب ہونے کے بعد گھر جانے والے افراد کی تعداد 6600 ہے ، جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 29 ہے۔