بزمِ افسانہ کی آن لائن افسانوی نشست 

ممبئی : معروف افسانہ نگار سلام بن رزاق کی سرپرستی میں جاری صنف افسانہ کا سب معیاری اور مشہور و مقبول واٹس گروپ "بزم افسانہ” کے زیر اہتمام 24 فروری کو آن لائن افسانوی نشست کا اہتمام بنام ‘محفل افسانہ’ زوم ایپ پر کیا گیا ـ ناظم جلسہ طاہر انجم صدیقی نے تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز کیا جبکہ وسیم عقیل شاہ نے افتتاحی کلمات ادا کیے ـ اس افسانوی نشست میں معروف افسانہ نگار غیاث الرحمن ، نعیمہ جعفری پاشا اور عمران جمیل نے اپنے افسانے سامعین کے روبرو پیش کیے ـ جن پر فریدہ تبسم، ڈاکٹر نورالامین اور ریحان کوثر جیسے فکشن شناس مبصرین نے اپنے تجزیے پیش کیے ـ اس جلسے کی صدارت سلام بن رزاق نے انجام دی ـ اپنے صدارتی خطاب میں موصوف نے پیش کردہ تینوں افسانوں اور ان پر پیش کیے گئے تبصروں کا جائزہ لیتے ہوئے عصری افسانہ کی صورت حال پر اپنے روشن خیالات کا اظہار فرمایا ـ تقریب کی نظامت طاہر انجم صدیقی نے جبکہ رسم شکریہ علیم اسماعیل نے ادا کی ـ اس افسانوی نشست میں 60 سے قریب افسانہ نگاروں نے شرکت کی ـ
Attachments area