Home قومی خبریں ڈاکٹر ہاجرہ بانو کے ڈراموں کے مجموعے "باتوں باتوں میں "کا اجرا

ڈاکٹر ہاجرہ بانو کے ڈراموں کے مجموعے "باتوں باتوں میں "کا اجرا

by قندیل

اورنگ آباد:شہر اورنگ آباد سمبھاجی نگر مہاراشٹرا میں مرصع آرٹ کلچرل اینڈ لٹریری فاؤنڈیشن کی جانب سے ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا،جس میں ڈاکٹر ہاجرہ بانو کے تحریر کردہ ڈراموں پر مبنی کتاب "باتوں باتوں میں "کا اجراء محفل کے صدر مقیم خان سابق نیوز ریڈر آکاش وانی آل انڈیا ریڈیو کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر انھوں نےکہا کہ آکاش وانی آل انڈیا ریڈیو کی نشریات کے لیے ڈرامہ تحریر کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کیوں کہ اس میں کئی پابندیوں کو ملحوظِ خاطر رکھنا پڑتا ہے ۔ شہر اورنگ آباد سے اردو پروگرام بند ہو چکے ہیں لیکن ڈاکٹر ہاجرہ بانو نے ان ڈراموں کو شائع کر کے اسے دوبارہ زندہ کردیا ہے ۔ مہمان خصوصی اسلم مرزا نے کتاب کے انتساب کی گہرائی پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ۔ بابائے افسانچہ عظیم راہی نے ڈرامہ کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے اپنی نیک تمنائیں پیش کیں۔ اس تقریب میں وشال نکاڑجے، سیدخرم، سپنا، اور دوست محمد خان نے اپنے گیتوں، رقص اور غزل گوئی سے حاضرین کا دل جیت لیا ۔ شیخ صدام نے اپنے منفرد انداز میں نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ شہر کے ادبی اور تعلیمی حلقوں سے تعلق رکھنے والے باذوق حاضرین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

You may also like