برطانوی وزیر اعظم یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے

 

نئی دہلی :ہندوستان نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو یوم جمہوریہ کی تقریب کے مہمان خصوصی کے طورپرمدعو کیا ہے جسے جانسن نے قبول کرلیا ہے۔ بورس جانسن 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں حصہ لیں گے۔ منگل کواس کا اعلان برطانوی سکریٹری خارجہ نے کیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جانسن کے دفتر نے ان کابیان جاری کیاہے جس میں انہوں نے ہندوستان آنے پر جوش و خروش کا اظہار کیا۔ ایک سرکاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اگلے سال ہندوستان جانے پر مجھے بہت خوشی ہے۔ یہ برطانیہ کے لیے ایک حوصلہ افزا سال کا آغاز ہے۔ میں ہندوستان کے ساتھ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی سے کیے گئے وعدے کوپوراکرنے کے لیے تیارہوں۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*