بروقت بین الاقوامی پروازیں روکی جاتیں تو صورتحال بہتر ہوتی:ستیندرجین

نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی میں کوروناکے متاثرین کی تعداد 29 ہزارکے قریب پہنچ گئی ہے۔ دریں اثنا دہلی کے وزیرصحت ستیندرجین نے کہاہے کہ اگلے 14 دنوں میں دہلی میں کورونا مثبت لوگوں کی تعداد دوگنی ہونے کی امیدہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ اگر حکومت وقت پربین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کر دیتی توصورتحال اس سے بہترہوسکتی تھی۔دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے آج کہاہے کہ اگلے دو ہفتوں میں ، دہلی میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد 56 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔انھوں نے کہاہے کہ اس وقت دہلی کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے9000 بستردستیاب ہیں۔ اگلے 15 دنوں میں ، کورونا مریضوں کے لیے 15000 سے 17000 بیڈ فراہم کیے جائیں گے۔