بینک کے سسٹم کودرست کرنے کی وجہ سے ارجت پٹیل کوہٹایاگیا:راہل گاندھی

نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی ،جوبینکاری نظام اور جان بوجھ کر قرض ادانہ کرنے کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی پرحملہ آوررہے ہیں اور بھارت چین تنازعہ اور کورونا وائرس بحران پربھی مرکزی حکومت کوگھیرتے رہے ہیں۔انھوں نے الزام لگایاہے کہ بینکاری نظام کو صاف کرنے کی کوشش کی توآر بی آئی کے سابق گورنر ارجت پٹیل کوہٹادیاگیا۔ منگل کوآربی آئی کے سابق گورنر سے متعلق ایک خبر کوشیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بینکنگ سسٹم کوصاف کرنے کی کوشش کی گئی ، لہٰذاانہیں اپنی ملازمت سے ہاتھ دھوناپڑا۔وزیراعظم کیوں نہیں چاہتے تھے؟جان بوجھ کرنادہندگان کے بارے میں کوئی اقدام اٹھایاگیاہے۔