Home قومی خبریں ’بنگلہ دیش میں انتخابی مہم‘ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی:ممتابنرجی

’بنگلہ دیش میں انتخابی مہم‘ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی:ممتابنرجی

by قندیل

کھڑگ پور:بنگال الیکشن کے وقت مودی بنگلہ دیش کے سہ روزہ دورے پرہیں،دوسری طرف وہ بنگا ل میں بنگلہ دیشی دراندازی کاالزام بھی لگاتے رہے ہیں۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اورترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بنگلہ دیش کے دورے پر سخت حملہ کیاہے۔ انہوں نے کھڑگ پورمیں ایک انتخابی ریلی میں کہاہے کہ جب ایک بنگلہ دیشی فنکار نے 2019 کے لوک سبھاانتخابات میں ٹی ایم سی کی ریلی میں حصہ لیا تو بی جے پی نے بنگلہ دیش حکومت سے بات کی اور ان کاویزامنسوخ کردیاگیا۔ آج جب بنگال میں انتخابات ہورہے ہیں ، آپ بنگلہ دیش جا رہے ہیں اور کسی خاص طبقے سے ووٹ مانگ رہے ہیں توآپ کا ویزا منسوخ کیوں نہیں کیا جاناچاہیے؟ ہم اس بارے میں الیکشن کمیشن کو شکایت کریں گے۔ ٹی ایم سی رہنمانے کہا کہ مغربی بنگال میں انتخابات ہورہے ہیں اور وزیر اعظم بنگلہ دیش میں گھوم رہے ہیں اور بنگال کے بارے میں تقریریں کررہے ہیں۔ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ اس سلسلے میں ٹی ایم سی الیکشن کمیشن کادروازہ کھٹکھٹائے گی انہوں نے کہا ہے کبھی کبھی وہ کہا کرتے تھے کہ ممتا بنرجی بنگلہ دیش سے لوگوں کو لاتی ہیں اوردراندازی کراتی ہیں۔ لیکن وہ خودبھی ووٹوں کی مارکیٹنگ کے لیے بنگلہ دیش گیاہے۔

You may also like

Leave a Comment