Home قومی خبریں باندرہ اسٹیشن پرہجوم کی سازش کرنے والے کومعمولی مچلکے پرضمانت

باندرہ اسٹیشن پرہجوم کی سازش کرنے والے کومعمولی مچلکے پرضمانت

by قندیل

ممبئی:لاک ڈاؤن کے درمیان باندرہ ریلوے اسٹیشن پر امنڈتی بھیڑ کے الزام میں گرفتار ونے دوبے کوصرف پندرہ ہزارروپے کے مچلکے پر ضمانت دے دی گئی۔اس بھیڑکے پیچھے مسجددکھاکرمعاملے کوفرقہ وارنہ رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی،لیکن ونے کی گرفتاری اورحکومت کی وضاحت کے بعدمیڈیااورسوشل میڈیاپرچپی سادھ لی گئی ۔ونے پر14 اپریل کو باندرہ ریلوے اسٹیشن کے باہر تارکین وطن کو اکسانے کاالزام ہے۔لاک ڈائون کی خلا ف ورزی کرنے اورکرانے والے ونے کوضمانت ملنے پرسوال اٹھ سکتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلے کے آخری دن 14 اپریل کو خاصی تعداد میں مزدور باندرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب جمع ہو گئے تھے اور انہوں نے اپنے آبائی مقامات پر جانے کے لیے ٹرینوں کی مانگ کی تھی۔پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ دوبے کی ویڈیو اور فیس بک پوسٹ نے تارکین وطن کو اکسایاکیونکہ اسے ایک ویڈیومیں یہ کہتے ہوئے سنا گیا تھا کہ حکومت کو تارکین وطن محنت کشوں کے لیے 18 اپریل تک ٹرینیں چلانی چاہئیں یاانہیں تحریک یا ریلی شروع کرنی ہوگی۔ دوبے پرتعزیرات ہند اور وبا ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت الزامات عائدکیے گئے ہیں۔ونے کے وکیل دیپک مشرا نے عدالت سے کہاہے کہ پولیس اور ریاست کی ناکامی کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باوجودمزدوراتنی بڑی تعداد میں اسٹیشن پرجمع ہوگئے۔

You may also like

Leave a Comment