بین الاقوامی طیاروں کی سروس پر پابندی کی15 جولائی تک توسیع

نئی دہلی:مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں کی سروس پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین حکم کے مطابق ، بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 15 جولائی تک جاری رہے گی۔یہ پابندی لاک ڈائون کے نفاذسے ہی جاری ہے۔کل ریلوے نے کہاتھاکہ 12اگست تک اسپیشل ٹرینوں کی سروس بندہوگی اورجن لوگوں نے ٹکٹ بک کرائے تھے،وہ کینسل کردیئے جائیں گے ہاں خصوصی ٹرینوں کی سروس بدستورجاری رہے گی۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*