Home قومی خبریں بحریہ کے سابق افسر پر حملے کے ملزم شیوسینکوں کی ضمانت پربی جے پی کا احتجاج،دوبارہ گرفتاری کامطالبہ

بحریہ کے سابق افسر پر حملے کے ملزم شیوسینکوں کی ضمانت پربی جے پی کا احتجاج،دوبارہ گرفتاری کامطالبہ

by قندیل

ممبئی:ممبئی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے بحریہ کے ایک سابق افسر پر حملہ کرنے کے 6 ملزمان کی ضمانت کے خلاف ایڈیشنل کمشنر آف پولیس کے دفترکے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین میں بحریہ کے سابق افسرمدن شرما ، جو اس حملے کا نشانہ بنے تھے ،کی بیٹی بھی شامل تھیں۔ احتجاج کرنے والے بی جے پی کارکنان ناقابل ضمانت جرموں کے الزام میں ملزمین کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کررہے تھے۔ایڈیشنل کمشنر آف پولیس کے دفترکے سامنے کاندیولی پہنچنے والی مدن شرماکی بیٹی شیلا شرما نے کہا کہ میں مہاراشٹر حکومت سے کچھ کہنانہیں چاہتی، مجھے حکومت پراعتمادنہیں ہے۔

You may also like

Leave a Comment