Home بین الاقوامی خبریں بحرین :برقع پوش خاتون کو مبینہ طورپر ہندوستانی ہوٹل میں داخلے سے روکا گیا، انتظامیہ کا ایکشن،ہوٹل بند

بحرین :برقع پوش خاتون کو مبینہ طورپر ہندوستانی ہوٹل میں داخلے سے روکا گیا، انتظامیہ کا ایکشن،ہوٹل بند

by قندیل

منامہ:نیوز ویب سائٹ GDN آن لائن کی خبر کے مطابق بحرینی حکام نے ایک بھارتی ریستوران کو مبینہ طور پر نقاب پوش خاتون کو داخلے سے منع کرنے پر بند کر دیا ہے۔ بحرین ٹورازم اینڈ ایگزیبیشن اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ مبینہ واقعہ بحرین کے دارالحکومت منامہ کے عدلیہ علاقے میں واقع لینٹرنز ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔

 

ڈیلی ٹریبیون کے مطابق، بی ٹی ای اے نے کہا کہ ریستورانوں کو ایسی پالیسیوں کو نافذ کرنے سے گریز کرنا چاہیے جو ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہوں۔ اس کے مطابق ایسے تمام اقدامات ناقابل قبول ہیں جو لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتے ہیں، خاص طور پر ان کی قومی شناخت کے حوالے سے۔ اتھارٹی نے مزید کہا کہ اس نے ریستوران کو 1986 کے قانون نمبر 15 کے مطابق بند کیا ہے، جو کہ سیاحت کے اداروں سے متعلق ہے۔

 

جمعرات کو لینٹرنز ریستوراں نے اپنی طرف سے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مینیجر کو جس نے خاتون کو ہوٹل میں داخل ہونے سے روکا تھا،برخاست کردیا گیا ہے اور یہ ایک شخص ہماری نمایندگی نہیں کرتا ہے۔ ریستوراں نے انسٹاگرام پر کہا "لینٹرنز میں ہر ایک کا خیرمقدم ہے کیونکہ یہ 35 سال سے زیادہ عرصے سے بحرین کی خوبصورت مملکت میں تمام قوموں کی خدمت کر رہا ہے۔” اس نے بحرینی شہریوں کو 29 مارچ کو "خیر سگالی کے طور پر” ریستوراں میں مفت کھانے کی دعوت دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بحرین میں یہ واقعہ کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی کے درمیان پیش آیا ہے اور اس سے پہلے بھی متعدد خلیجی ملکوں میں مقیم متعصب ہندووں کی جانب سے اس قسم کے اقدامات سامنے آچکے ہیں،جن کا انھیں خمیازہ بھی بھگتنا پڑا ہے۔

You may also like

Leave a Comment