Home قومی خبریں بغاوت کرنے والے عوامی نمائندوں کے اگلا الیکشن لڑنے پرروک لگائی جائے:کپل سبل

بغاوت کرنے والے عوامی نمائندوں کے اگلا الیکشن لڑنے پرروک لگائی جائے:کپل سبل

by قندیل

نئی دہلی:کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے ہفتے کے روز کہا کہ بغاوت کرنے والے عوامی نمائندوں کو پانچ سال تک کسی بھی حکومتی عہدے پر فائز ہونے اور آئندہ الیکشن لڑنے سے روکنے کے لئے ایک نظام بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سبل کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں آیاہے جب سچن پائلٹ اور متعدد دیگر ممبران اسمبلی کی بغاوت کے بعد راجستھان میں سیاسی ہنگامہ جاری ہے۔ راجستھان کے سیاسی بحران سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کوئی قانون اس بغاوت کو نہیں روک سکتا، اس کا واحد حل یہ ہے کہ اگر کوئی بغاوت
کرتا ہے تو وہ اگلے پانچ سال تک کوئی حکومتی عہدہ نہیں لے سکتا اور اگلا الیکشن بھی نہیں لڑ سکتا۔ کالجیم سسٹم کے بارے میں سبل نے کہا کہ جج بھی انسان ہیں اور وہ بھی ذاتی پسندیدگی اور ناپسندیدگی میں پڑسکتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment