Home متفرقاتمراسلہ بچوں کو انٹرنیٹ اور موبائل فون کے بے جا استعمال سے بچائیں – شمس عالم قاسمی

بچوں کو انٹرنیٹ اور موبائل فون کے بے جا استعمال سے بچائیں – شمس عالم قاسمی

by قندیل

موجودہ وقت میں ہمارے معاشرہ اور انسانی زندگی پر بہت زیادہ اثر انداز ہونے والی اشیا میں سے ایک چیز موبائل فون اور انٹر نیٹ بھی ہے جہاں ایک طرف اس کے صحیح استعمال کے کچھ فوائد ہیں تو وہیں دوسری طرف اس کے بے جا استعمال کے بہت سارے نقصانات اور مضر اثرات بھی ہیں، یہ ایک ایسی دنیا ہے جس میں بہت زیادہ احتیاط اور پھونک پھونک کر قدم رکھنے کی ضرورت ہے ۔
نئی عمر کے غیر تربیت یافتہ بچے اور بچیوں کےلیے یہ ایک مہلک اور زہر آلود برقی آلہ ہے،جس کے ذریعے نوجوان صرف انگلیوں کی ایک جنبش سے ان تمام گناہوں اور فواحش میں آسانی سے ملوث ہوجاتاہے جسے خارج میں انجام دینا بہت مشکل بلکہ ناممکن ہوتا ہے۔
ہمارے سماج میں موجودہ بہت ساری برائیوں اور خباثتوں کی جڑ یہی شیطانی آلہ یعنی اینڈرائڈ موبائل فون اور انٹر نیٹ ہے،لہذا ہماری بنیادی ذمے داری ہے کہ ہم اپنے کم عمر غیر شادی شدہ نوجوان بچوں اور بچیوں کو اس کا عادی نہ بنائیں، جتنا ممکن ہوسکے اس سے دور رکھنے کی کوشش کریں، تنہائی میں اس کے استعمال کی بالکل اجازت نہ دیں، خود بھی بوقت ضرورت اور بقدر ضرورت ہی استعمال کریں نیز گھر میں اور بچوں کے درمیان بھی اس کے استعمال سے حتی الامکان گریز کریں۔ اگر بہت زیادہ ضرورت محسوس ہو تو سادہ موبائل کے استعمال کی اجازت دی جائے،جس میں انٹرنیٹ وغیرہ موجود نہ ہو۔علاوہ ازیں بچوں کی حرکات و دیگر مصروفیات کی بھی خوب نگہداشت کی جائے ۔
یاد رکھیں یہ ہمارا اور آپ کا بہت ہی اہم دینی فریضہ ہے اور بچوں کے عادات و اطوار کو سنوارنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

You may also like

Leave a Comment