Home قومی خبریں بابری مسجد شہادت کیس میں اٹھائیس سال بعد فیصلہ،اڈوانی،جوشی اور اوما بھارتی سمیت تمام ملزمین کو بری کردیا گیا

بابری مسجد شہادت کیس میں اٹھائیس سال بعد فیصلہ،اڈوانی،جوشی اور اوما بھارتی سمیت تمام ملزمین کو بری کردیا گیا

by قندیل

 

نئی دہلی: بابری مسجد شہادت کیس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے اڈوانی ، جوشی ، اوما بھارتی سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔ 6 دسمبر 1992 کو ایودھیا میں بابری مسجد کی شہادت کیس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے آج فیصلہ سنایا۔ اس معاملے میں بی جے پی کے سینئر لیڈرز ایل کے اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی ، یوپی کے سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ ، اوما بھارتی ، ونے کٹیار سمیت تمام 32 ملزموں کو بری کردیا گیا ہے۔ سبھی ملزموں کو آج خصوصی سی بی آئی جج ایس کے یادو نے 28 سال تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد مسجد انہدام کے فوجداری مقدمے میں فیصلہ سنانے کے لئے طلب کیا تھا۔ تاہم بہت سارے ملزمین آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

You may also like

Leave a Comment