Home قومی خبریں بابری مسجدشہادت کیس:سپریم کورٹ نے فیصلے کی تاریخ میں 30ستمبرتک توسیع کی

بابری مسجدشہادت کیس:سپریم کورٹ نے فیصلے کی تاریخ میں 30ستمبرتک توسیع کی

by قندیل

نئی دہلی:بابری مسجدشہادت کے فوجداری مقدمے میں لکھنؤکی خصوصی عدالت کافیصلہ 30 ستمبر تک آئے گا۔ کیس کی سماعت کرنے والے خصوصی جج ایس کے یادوکے مقدمے کی اسٹیٹس رپورٹ دیکھنے کے بعدسپریم کورٹ نے سماعت کی تکمیل کے لیے وقت کی حد میں 30 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔ 31 اگست تک مقدمے کی سماعت مکمل کرنے کے لیے کہاگیاتھا۔ اس معاملے میں ایل کے اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی ، اوما بھارتی سمیت بہت سے بڑے لیڈران ملزم ہیں۔24 جولائی کو بی جے پی کے سینئرلیڈر ایل کے اڈوانی نے 1992کے بابری مسجدشہادت کیس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے سامنے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنا بیان قلمبند کیا۔ اڈوانی ویڈیو لنک کے ذریعے لکھنؤ کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے اڈوانی سے ساڑھے چار گھنٹے کی سماعت کے دوران 100 سے زائد سوالات پوچھے۔ اڈوانی کے وکیل نے کہاتھاکہ انہوں نے اپنے اوپرلگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔اس سے پہلے انھوں نے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ سے تفصیلی ملاقات کی تھی۔8 مئی کوکیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت کو مکمل کرنے کے لیے 31 اگست 2020 تک کا وقت دیا۔ تب عدالت نے کہاتھاکہ لکھنؤمیں سی بی آئی کی خصوصی عدالت اگست کے آخر تک اس کیس کو مکمل کرے اور اپنا فیصلہ دے۔ سی بی آئی عدالت اگست کی آخری تاریخ کی خلاف ورزی نہ کرے۔ سی بی آئی عدالتوں کوویڈیوکانفرنسنگ کی سہولیات کا استعمال کرناچاہیے۔ خصوصی جج ایس کے یادونے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر مزید مدت میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ 20 اپریل کو ، 9 ماہ کی حدپوری ہوچکی ہے۔19 جولائی کو سپریم کورٹ نے لکھنؤکی سی بی آئی عدالت کے خصوصی جج کو ہدایت دی ، جو بابری مسجد انہدام کیس میں سازش کی سماعت کررہے ہیں۔اس کے ساتھ بینچ نے سی بی آئی جج ایس کے یادوکے ریٹائرمنٹ کی میعاد30 ستمبر تک مقدمے کی تکمیل تک بڑھانے کاحکم جاری کیا ہے۔ فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس آر ایف نریمن کی سربراہی میں بنچ نے ہدایت کی ہے کہ جج 6 ماہ میں سماعت مکمل کریں گے اور تین ماہ میں فیصلہ لکھیں گے۔

You may also like

Leave a Comment