بابری مسجد فیصلے پر اویسی کا طنز،ٹوئٹ کیا ملک زادہ منظور احمد کا شعر ‘وہی قاتل ، وہی منصف ، عدالت اس کی ، وہ شاہد …’

 

نئی دہلی: 6 دسمبر 1992 کو ایودھیا میں بابری مسجد انہدام کے معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے تمام ملزمین کو بری کردیاہے۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعدمجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پراردو کے مشہور شاعر ملک زادہ منظور احمد کا ایک شعر پوسٹ کیا ہے، جسے اس فیصلے سے جوڑا جارہا ہے۔ اویسی نے لکھا ہے کہ ’وہی قاتل ، وہی منصف ، عدالت اس کی ، وہ شاہد… .بہت سے فیصلوں میں اب طرف داری بھی ہوتی ہے‘ ۔ بتادیں کہ خصوصی عدالت کے جج ایس کے یادو نے فیصلے میں کہا ہے کہ بابری مسجد مسمار کرنے کا واقعہ پہلے سے منصوبہ بند نہیں تھا۔ یہ ایک حادثاتی واقعہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمین کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملاہے ، انہدام میں ملوث ہونے کے بجائے ملزمین نے مشتعل ہجوم کو روکنے کی کوشش کی تھی ۔