Home قومی خبریں بابری مسجد کیس:مسلم تنظیمیں مل کرچیلنج کرنے پرفیصلہ لیں گی:مولاناخالدرشیدفرنگی محلی

بابری مسجد کیس:مسلم تنظیمیں مل کرچیلنج کرنے پرفیصلہ لیں گی:مولاناخالدرشیدفرنگی محلی

by قندیل

لکھنؤ:مولاناخالد رشید فرنگی محلی ، ممبر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈنے کہاہے کہ اس ملک کے مسلمانوں نے ہمیشہ عدالت کے فیصلے کااحترام کیا ہے اور اب بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے فیصلے کو چیلنج کرنے پر مزید گفتگو کے امکان کا بھی اظہار کیاہے۔بابری مسجد کو عوامی طور پر منہدم کیا گیا اور ملک کے دستور کی خلاف ورزی کی گئی ۔ سپریم کورٹ نے اپنے آخری فیصلے میں کہا تھا کہ مسلمانوں کی 400 سال قبل تعمیر ہونے والی ایک مسجد غلط طور پرشہید کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی اسے غیرقانونی انہدام قرار دیا ہے۔ ایسی صورتحال میں عدالت کو فیصلہ کرناتھاکہ اس میں کوئی قصوروار ہے یا نہیں۔ اب مسلم تنظیمیں اکٹھا ہوکر فیصلہ کریں گی کہ آیا اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا کوئی مطلب ہے یا نہیں۔

You may also like

Leave a Comment