Home متفرقاتمراسلہ بابری مسجد کیس اور کویتی وکیل:ہندوستانی مسلمان احتیاط سے کام لیں-ایم ودود ساجد

بابری مسجد کیس اور کویتی وکیل:ہندوستانی مسلمان احتیاط سے کام لیں-ایم ودود ساجد

by قندیل

آج کل کویت کے ایک وکیل صاحب ہندوستانی مسلمانوں کے دکھ در میں ڈوبے ہوئے ٹویٹ خوب عام کر رہے ہیں ۔ کبھی آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف مہم چلاتے ہیں اور کبھی مجلس اتحاد المسلمین کے خلاف ہی شمشیر برہنہ ہوجاتے ہیں ۔ سچی بات یہ ہے کہ مجھے ابھی تک ان کے حقیقی ہونے پر یقین نہیں آیا ہے۔ وہ اگر حقیقی ہوں تب بھی ہمیں جوش میں آنے سے بچنا ضروری ہے۔ زیر نظر تازہ ٹویٹ میں انہوں نے جو ارشاد فرمایا ہے وہ قابلِ غور ہے۔
"…. ہندوستانی مسلمانوں کو بابری مسجد اور کشمیر پر عالمی تعاون کی سخت ضرورت ہے۔عرب ممالک بھی ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں؛ لیکن کچھ سوداگر ہمارے راستے مسدود کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستانی مسلمان مسلکی تفرقے سے اوپر اٹھ کر ہمارے ہاتھ سے ہاتھ ملائیں "۔
فی الحال مجھے ان مجبل صاحب کی اس احمقانہ دوستی پر کچھ تفصیل سے نہیں کہنا ہے۔ لیکن اتنا ضرور عرض کرنا ہے کہ اگر یہ فی الواقع کوئی حقیقی انسان ہے تو یہ بہت نادان ہے۔ شیخ سعدی فرماتے ہیں کہ نادان کی دوستی سے دانا کی دشمنی بہتر ہے۔ یہ کوئی بڑی سازش بھی ہوسکتی ہے۔ کویت میں ہزاروں متمول غیر مسلم دہائیوں سے آباد ہیں۔ وہ کس کیلئے کام کر رہے ہیں، کسی سے مخفی نہیں۔ ممکن ہے کہ یہ مجبل الشریکہ بھی انہی میں سے ایک ہو۔
احتیاط کی سخت ضرورت ہے۔بعض پُرجوش "ٹویٹر حضرات” نے انہیں ٹیگ اور فالو بھی کرنا شروع کردیا ہے۔ممکن ہے کہ اس بہانے کوئی اور انہیں "فالو” کر رہا ہو۔

 

You may also like

Leave a Comment