Home قومی خبریں اعظم گڑھ میں پولیس نےبربریت کی ساری حدیں پارکردیں:اکھلیش یادو

اعظم گڑھ میں پولیس نےبربریت کی ساری حدیں پارکردیں:اکھلیش یادو

by قندیل

لکھنؤ:سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اعظم گڑھ میں سی اے اے کے خلاف ہوئے مظاہرے میں گرفتار ہوئے لوگوں کو لے کر مرکزی حکومت پرطنزکساہے۔ اکھلیش یادونے کہا ہے کہ پرامن دھرنا لوگوں کا آئینی حق ہے، لیکن اعظم گڑھ میں پولیس نے بربریت کی ساری حدیں پار کر دی ہیں۔ضلع کے بلریاگنج میں بدھ کوسی اے اے اوراین آرسی کے احتجاج میں پولیس نے مسلم مذہبی رہنما مولانا طاہر مدنی اور 1 خاتون سمیت 19 افراد کو گرفتار کیاہے۔ وہیں علماء کونسل کے رہنما اسامہ اور مرزا شاہ پر 25-25 ہزار روپے کا انعام مقررکیا گیا ہے۔پولیس کادعویٰ ہے کہ سی اے اے کے خلاف احتجاج کے ذریعے ضلع میں فسادبھڑکانے کی سازش رچی گئی تھی۔

You may also like

Leave a Comment