Home قومی خبریں اعظم خان کی مشکل بڑھی،تقرری معاملے میں ایس آئی ٹی تحقیقات میں ملزم بنے

اعظم خان کی مشکل بڑھی،تقرری معاملے میں ایس آئی ٹی تحقیقات میں ملزم بنے

by قندیل

لکھنؤ:اترپردیش کے رام پور سے تعلق رکھنے والے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی پریشانیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اعظم خان کو جل نگم بھرتی گھوٹالے کی تحقیقات کرنے والی ایس آئی ٹی کی تحقیقات میں قصوروار پایا گیا ہے۔ ایس آئی ٹی نے سیتا پور جیل میں اعظم خان کے وارنٹ بھی دائر کردیے تھے۔ایس آئی ٹی نے اعظم خان کے خلاف 25 اپریل 2018 کوجل بورڈ بھرتی گھوٹالہ کیس میں مقدمہ درج کیاتھا۔ اس مقدمے میں اعظم خان کو اس وقت کے شہری ترقیاتی امور کے سکریٹری ایس پی سنگھ ، سابق ایم ڈی پی کے اسودانی ، اس وقت کے چیف انجینئر انیل کھیر کے ساتھ نامزد کیا گیا تھا۔اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کی حکمرانی کے دوران اسسٹنٹ انجینئر کی 117 آسامیوں کے ساتھ 853 جے ای اورجل بورڈمیں 335 کلرک کی آسامیوں کے لیے بھرتیاں تھیں۔ تحقیقات کے بعدایس آئی ٹی نے اعظم خان کو قصوروار پایا۔ اس کے بعد ایس آئی ٹی جلد ہی عدالت میں چارج شیٹ داخل کرے گی۔

You may also like

Leave a Comment