Home قومی خبریں اعظم خان کی حالت میں بہتری

اعظم خان کی حالت میں بہتری

by قندیل

لکھنؤ:ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان جنہیں کوویڈ19 میں متاثر ہونے کے بعد لکھنؤکے میدانتا اسپتال میں داخل کرایاگیاہے،کی حالت مستحکم ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹر نے اس بارے میں معلومات دی ہیں۔سماجوادی پارٹی نے الزام لگایاہے کہ ان کے علاج میں لاپرواہی برتی گئی ہے۔اس کے بعدیہ بیان آیاہے۔میدانتاکے ہدایت کار ڈاکٹر راکیش کپورنے یہاں میڈیکل بلیٹن میں بتایاہے کہ اعظم خان کوویڈ 19 میں شدید انفیکشن کی وجہ سے کوویڈ آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، اگرچہ انہیں منگل کے مقابلے میں آج آکسیجن کی کم ضرورت ہے۔کپور نے کہاہے کہ ایس پی کے ممبر پارلیمنٹ کا علاج سیرئیر انفیکشن پروٹوکول کے تحت ڈاکٹروں کی کڑی نگرانی میں کیا جارہا ہے اور ان کی حالت اب بھی مستحکم ہے اور وہ مکمل طورپرہوش میں ہیں اور کھابھی رہے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کی حالت تسلی بخش ہے اورانہیں بھی ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھاگیاہے۔اہم بات یہ ہے کہ رام پور سے تعلق رکھنے والے ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو 9 مئی کو کورونا میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے سیتا پور جیل سے میڈ پور لکھنؤ سے داخل کرایا گیا تھا۔سماجوادی پارٹی الزام لگارہی ہے کہ ان کے علاج میں لاپرواہی ہوئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment