19 C
نئی دہلی
Image default
قومی خبریں

ایوان کے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

نئی دہلی:لوک سبھاکے ساتھ ساتھ راجیہ سبھا کے بجٹ اجلاس کو پیرکوغیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیاگیاہے۔پہلے سے مقررپروگرام کے مطابق بجٹ اجلاس تین اپریل تک چلناتھا۔ چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے اجلاس کو غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے سے پہلے بھارت سمیت دنیا بھر میںکوروناوائرس کے بحران کی وجہ سے پیدا ہوئے حالات پربحث کی ۔انہوں نے اس ہنگامی صورت حال سے نمٹنے میں میڈیکل سمیت ملک کی ہنگامی خدمات میں لگے مختلف اہلکاروں کی خدمات کی تعریف کی۔وینکیانائیڈو نے کہاہے کہ بجٹ سیشن کے دوران کل31 سیشن ہونے تھے۔لیکن سیشن پہلے ختم ہونے کی وجہ سے اس دوران 23 سیشن ہوپائے ہیں۔ انہوں نے بتایاہے کہ بجٹ اجلاس کے پہلے مرحلے میں ایوان میں 97 فیصد اوردوسرے مرحلے میں 64 فیصد کام کاج ہو پایا۔پیر کو ایوان بالاکے اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کیے جانے سے پہلے کافی کام کاج ہوا۔ اس دوران جموں وکشمیراور لداخ سے جڑے ضمنی بجٹ اور بجٹ بل 2020 کواتفاق رائے سے لوک سبھا کے لیے لوٹایاگیا۔ایوان بالا نے پیر کو ریٹائرڈ رہے اپنے 55 اراکین کو الوداعی بھی دی۔پارلیمنٹ کا بجٹ 31 جنوری کودونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس میں صدر کے خطاب کے ساتھ شروع ہواتھا۔چیئرمین نے قومی ترانے کی دھن بجائے جانے کے بعد اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیاہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment