Home قومی خبریں یوپی :عوام کے ساتھ بی جے پی ایم ایل اے بھی پریشان،یوگی سے آکسیجن کی کمی کی شکایت کی

یوپی :عوام کے ساتھ بی جے پی ایم ایل اے بھی پریشان،یوگی سے آکسیجن کی کمی کی شکایت کی

by قندیل

لکھیم پورکھیری:اترپردیش کے سب سے بڑے ضلع لکھیم پورکھیری میں آکسیجن کی بہت بڑی قلت ہے۔ صورتحال اتنی خراب ہے کہ ضلع کے محمدی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے نے وزیر اعلیٰ یوگی کو بھی ایک خط لکھا ہے۔ تاہم کہیں سے بھی راحت نہیں ہے۔ ضلع کے عوام نے ٹویٹر پرٹویٹ کرنا شروع کردی ہے۔ لوگ ہاتھ میں تختی لے کرمطالبہ کررہے ہیں کہ شہر کے بند آکسیجن پلانٹ کو شروع کیا جائے تاکہ آکسیجن کی کمی کو پورے ضلع میں پورا کیا جاسکے۔بچے ، نوجوان ، بوڑھے اور خواتین سبھی وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ یوگی سے لکھیم پور ضلع میں بند آکسیجن پلانٹ شروع کرنے اور ایک نیا آکسیجن پلانٹ لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔جمعہ کو محمدی سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی لوکندر پرتاپ سنگھ نے آکسیجن کی کمی کے بارے میں وزیر اعلیٰ کوایک خط لکھا۔ایم ایل اے نے اپنے خط میں کہاہے کہ لکھیم پور میں آکسیجن کی شدید قلت ہے اور زیادہ تر لوگ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مر رہے ہیں۔ سی ایچ سی / پی ایچ سی پرآکسیجن کاکوئی انتظام نہیں ہے۔

You may also like

Leave a Comment