Home اسپورٹس آسٹریلیا پر دبدبہ برقرار رکھنے اترے گا ہندوستان

آسٹریلیا پر دبدبہ برقرار رکھنے اترے گا ہندوستان

by قندیل

پوٹ چیفسٹم (جنوبی افریقہ)
ہندوستان اور آسٹریلیا کی جونیئر ٹیمیں آئی سی سی انڈر -19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں منگل کو یہاں جب آمنے سامنے ہوں گی تو نہ صرف دلچسپ مقابلے کا امکان ہوگا بلکہ کلائی کے اسپنروں روی بشنوئی اور تنویر ساگھا کے درمیان بھی دلچسپ جنگ دیکھنے کو ملے گی۔سفید گیند کی کرکٹ میں حالیہ دنوں میں کلائی کے اسپنروں نے اہم کردار نبھایا ہے اور جونیئر کرکٹ بھی اس سے الگ نہیں ہے جہاں بشنوئی ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ متاثر کن بولر ثابت ہوئے ہیں اور وہ آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف اپنی ٹیم کا پلڑا بھاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔بشنوئی نے اب تک تین میچوں میں دس وکٹ لئے ہیں۔ان میں نیوزی لینڈ کے خلاف 30 رن دے کر چار وکٹ لینے کی شاندار کارکردگی بھی شامل ہے۔اس سے بشنوئی نے ثابت کردیا کہ آخر آئی پی ایل نیلامی کے دوران کنگز الیون پنجاب نے ان پر دو کروڑ روپے کیوں خرچ کئے تھے۔اعداد و شمار پر غور کریں تو ساگھا بھی بشنوئی سے پیچھے نہیں ہے اور انہوں نے بھی اب تک دس وکٹ لئے ہیں جس میں ان کی بہترین کارکردگی 14 رنز دے کر پانچ وکٹ ہے جو انہوں نے نائجیریا کے خلاف کیا تھا۔لیکن ہندوستانی نژاد اس آسٹریلیائی کھلاڑی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی چار وکٹ لئے تھے اور انگلینڈ کے خلاف انہوں نے ایک وکٹ حاصل کیا تھا۔منگل کو ہونے والے میچ میں کلائی کے دونوں اسپنر اپنی ٹیموں کے لیے کافی اہم ثابت ہوں گے۔اس میچ میں آسٹریلیا جونیئر سطح پر ہندوستان کے خلاف اپنے خراب ریکارڈ کو بہتر بنانا چاہے گا۔سال 2013 کے بعد انڈر -19 سطح پر ان دونوں ٹیموں کے درمیان جو پانچ میچ کھیلے گئے ان میں سے چار میچ ہندوستان نے جیتے جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو ہندوستانی ٹیم اپنے مخالف ٹیم سے بہت آگے نظر آتی ہے۔اس کے پاس یشسوی جیسوال، ان کی سلامی جوڑی دار دویاش سکسینہ اور کپتان پریم گرگ کے طور پر مفید بلے باز ہیں جنہوں نے اب تک اپنی مہارت کی اچھی چھاپ چھوڑی ہے۔ بولنگ شعبہ میں اتر پردیش کے کارتک سولٹیئر اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز آکاش سنگھ نے مفید جوڑی بنائی ہے۔بائیں ہاتھ کے اسپنر اتھرو اکولیکر نے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار واپسی کرکے اپنی قابلیت ثابت کی تھی۔فیلڈنگ کے دوران ان کے دائیں ہاتھ کی انگلی زخمی ہو گئی تھی جو ان کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔آسٹریلیا کے پاس کپتان میکنزی ہاروے (آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر ایان ہاروے کے بھتیجے) اچھے بلے باز ہیں۔انہوں نے انگلینڈ کے خلاف آخری لیگ میچ میں 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

You may also like

Leave a Comment